آپ کی آن لائن رسید ظاہر کرے گی کہ آیا آپ کا ٹرانسفر منظور ہو گیا ہے یا نہیں۔ آپ یہاں اپنے ٹرانسفر کے اسٹیٹس کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں۔ ٹرانسفر منظور اور مکمل ہونے پر آپ کو اپنے ٹریکنگ نمبر (MTCN) کے ساتھ ایک ای میل موصول ہوگی۔ اگر آپ کا ٹرانسفر ہولڈ پر ہے تو مزید معلومات کے لیے آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے ٹرانسفر کو مسترد کر دیا گیا ہے تو آپ ویسٹرن یونین کسٹمر کیئر کے ٹول فری نمبر 800 SENDWU (800 736398) پر کال کر سکتے ہیں، یا wu.support@alfardanexchange.com پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔
ٹریکنگ نمبر (MTCN) آپ کے ٹرانسفر کو تفویض کردہ ایک منفرد کوڈ ہوتا ہے۔
آپ کے وصول کنندہ کو پیسے وصول کرتے وقت 10 ہندسوں والا یہ نمبر فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ ٹریکنگ نمبر کا استعمال اپنے ٹرانسفر کو ٹریک کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔
ٹرانسفر مکمل ہونے کے بعد آپ کے ای میل پر ایک رسید بھیج دی جائے گی۔ آپ کسی بھی وقت اپنی پروفائل میں جا کر اپنے تمام ٹرانسفرز کی تفصیلات بھی چیک کر سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں westernunion.com پر آن لائن ٹرانسفر کے لیے ادائیگی کے کئی طریقے ہیں:
UAE میں جاری کردہ ڈیبٹ، کریڈٹ یا پری پیڈ Mastercard® یا Visa® کارڈ
ریئل ٹائم بینک ٹرانسفر اگر مندرجہ ذیل بینکوں میں سے کسی میں آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے:
3۔ الفردان ایکسچینج کے کسی اکاؤنٹ میں بِینک ٹرانسفر
4۔ الفردان ایکسچینج کے کسی مقام پر کیش
کامیابی کے ساتھ آن لائن رجسٹر کر لینے کے بعد، آپ اپنی شناخت کی تصدیق کرانے کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں:
آن لائن سیلفی اپ لوڈ کر کے اور اپنی درست امارات ID کی آگے اور پیچھے کی تصاویر اپ لوڈ کر کے۔
مدد طلب کر کے، اپنے پسندیدہ مقام پر ایجنٹ سے ملاقات کی درخواست کر کے۔
بذات خود، قریب ترین الفردان ایکسچینج کے مقام پر جا کر۔
آپ ان ممالک کی فہرست کا جائزہ لے سکتے ہیں جہاں آپ متحدہ عرب امارات سے آن لائن پیسے بھیج سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے اندر بھی ٹرانسفرز دستیاب ہیں۔
اپنی پروفائل کی توثیق ہو جانے کے بعد آپ فی ٹرانسفر 183,600 AED (تقریباً 49,800 USD) بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کے منی ٹرانسفر کی حد وہی ہوگی جو آپ کی ATM سے پیسے نکالنے کی یومیہ حد ہے۔
0Verified by Visa® اور MasterCard SecureCode® کارڈز کے غیر مجاز آن لائن استعمال سے حفاظت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ سروسز ذاتی پاس ورڈ یا شناختی معلومات کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ شریک مالیاتی اداروں سے حاصل اکثر کارڈز کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔
جب آپ کا کارڈ فعال کر دیا جاتا ہے تو جب بھی شریک آن لائن اسٹورز پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے تو آپ کے کارڈ نمبر کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایک ونڈو خودکار طور پر ظاہر ہوگی، اور آپ کا کارڈ جاری کرنے والا آپ کا پاس ورڈ مانگے گا۔ آپ اپنا پاس ورڈ درج کر کے اپنی شناخت کی تصدیق کریں گے اور اپنی خریداری مکمل کر لیں گے۔
ویسٹرن یونین آسان اور قابل اعتماد آن لائن منی ٹرانسفر کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ ہم نے اپنے سیکیورٹی کے معیارات کو بہتر بنایا ہے تاکہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرتے وقت آپ کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ سیکیورٹی کی یہ بہتر پرت کارڈ جاری کرنے والے بینکوں کو صارفین کی بہتر شناخت اور تصدیق کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے آسان، ہموار اور قابل اعتماد آن لائن لین دین کی سہولت ملتی ہے۔
کارڈ سے ادائیگی کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات پر عمل کریں:
مطلوبہ ملک منتخب کریں اور ‘پیسے بھیجیں’ صفحے پر رقم درج کریں۔
دستیاب ڈیلیوری کے طریقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
جس کارڈ سے آپ ادائیگی کریں گے اس کی قسم منتخب کریں (ڈیبٹ، کریڈٹ یا پری پیڈ Mastercard® یا Visa® کارڈ)2۔
اپنے وصول کنندہ کے بارے میں معلومات درج کریں۔
اپنے کارڈ کی معلومات درج کریں اور ادائیگی مکمل کریں۔
مزید تفصیلات کے لیے، کسٹمر کیئر کے ٹول فری نمبر 800 SENDWU (800 736 398) پر کال کریں یا
wu.support@alfardanexchange.com
پر ہمیں ایک ای میل بھیجیں۔
پیسے آن لائن بھیجنے کے لیے براہ کرم wu.com یا ویسٹرن یونین کی ایپ پر جائیں اور پروفائل بنائیں۔ آپ کی پروفائل کی تصدیق ہو جانے کے بعد آپ براہ راست اپنے وصول کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں یا ہمارے کسی ایجنٹ کے مقام پر کیش پک اپ کے لیے پیسے بھیج سکیں گے۔
جب میں پیسے آن لائن بھیجتا ہوں تو میرا پیسے نکالنے کے لیے کتنی دیر میں دستیاب ہوگا؟
آخری اپ ڈیٹ کردہ:
آپ کا پیسہ کیش پک اپ کے لیے منٹوں میں دستیاب ہو جائے گا، اور “ڈائریکٹ ٹو بینک اکاؤنٹ” ٹرانسفر کے لیے 1 سے 2 کاروباری دنوں میں دستیاب ہوگا جس کا انحصار آپ کے وصول کنندہ کے ملک1 پر ہے۔
ویسٹرن یونین آن لائن ادائیگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اسٹرانگ کسٹمر آتھینٹیکیشن (SCA) کا استعمال کرتا ہے۔ ویسٹرن یونین کا استعمال کرتے وقت بہترین تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ہم کسٹمرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ درج ذیل باتیں زیر غور لائیں: