ہاں، اپنی پہلی آن لائن منتقلی کرنے سے پہلے، آپ کو اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی۔
سب سے پہلے، آن لائن رجسٹریشن فارم پُر کریں اور درج ذیل معلومات فراہم کریں:
کامیابی کے ساتھ آن لائن رجسٹر ہونے کے بعد، اپنے پروفائل میں لاگ ان کریں اور درج ذیل تصدیقی طریقوں میں سے ایک کو منتخب کریں:
آپ کی شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد، آپ ویسٹرن یونین آن لائن رقم کی منتقلی کی خدمات کا استعمال فوری طور پر شروع کر سکتے ہیں۔
منتخب طریقے سے اپنی شناخت کی تصدیق کی جانے کے بعد آپ کو ای میل سے ایک کنفرمیشن موصول ہوگی۔ اس دوران کہ آپ کی تصدیق پراسس میں ہو، اور یہاں تک کہ تصدیق مکمل نہیں ہو جاتی، تب بھی آپ ویسٹرن یونین ایجنٹ کے مقام پر بذات خود جا کر پیسے بھیج سکتے ہیں۔
آپ ہمارے آن لائن لوکیٹر کا استعمال کر کے بذات خود تصدیق کرانے کا قریب ترین مقام تلاش کر سکتے ہیں۔
تمام مالیاتی اداروں، بشمول ویسٹرن یونین کو اپنے کسٹمرز کو بہتر طریقے سے جاننے کے لیے اضافی شناختی معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کون کس کو پیسے بھیج رہا ہے تو ہم آپ کے پیسے کا غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے سے حفاظت کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ویسٹرن یونین سے پیسے بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے۔
پیسے بھیجتے وقت ہم آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے آپ سے اضافی تفصیلات کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔