بینک ٹرانسفر کے لیے، آپ کے منی ٹرانسفر کی رسید پر فراہم کردہ تخمینی تاریخ دیکھیں۔
جب آپ کے منی ٹرانسفر کو وصول کنندہ وصول کر لیتا ہے یا اسے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کر دیا جاتا ہے تو ہم مندرجہ ذیل طریقوں سے آپ سے رابطہ کریں گے:
ای میل: اگر آپ نے ہماری ویب سائٹ یا ویسٹرن یونین ایپ کے ذریعے پیسے بھیجے ہیں تو آپ کو ای میل کے ذریعے پک اپ نوٹیفیکیشن موصول ہوگا۔
SMS: اگر آپ نے ہمارے کسی ایجنٹ کے مقام پر پیسے بھیجے ہیں اور SMS نوٹیفیکیشنز کا انتخاب کیا ہے تو ہم آپ کو آپ کے فراہم کردہ فون نمبر پر SMS پیغام کے ذریعے پک اپ نوٹیفیکیشن بھیجیں گے۔
نوٹ: اگر آپ نے اپنی پروفائل میں لینڈ لائن نمبر شامل کیا ہے تو براہ کرم اپنا موبائل فون نمبر شامل کر لیں تاکہ ہم آپ کو SMS بھیج سکیں۔
اگر آپ ہماری ویب سائٹ یا ویسٹرن یونین ایپ کا استعمال کرتے وقت کوئی خرابی دیکھیں تو براہ کرم ایرر کوڈ نوٹ کر لیں، اور اگر ممکن ہو تو اس خرابی کا اسکرین شاٹ لے لیں۔
اس کے بعد آپ کسٹمر کیئر کو وہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔ براہ کرم، درج ذیل معلومات بھی شامل کریں:
اگر آپ رجسٹر شدہ صارف ہیں تو آپ کا نام (جیسا کہ آپ کی روفائل میں درج ہے)۔
اگر آپ رجسٹر شدہ صارف نہیں ہیں تو آپ کا پورا نام (جیسا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ آپ کی ID پر درج ہے)۔
آپ کا ای میل پتہ۔
آپ کا فون نمبر۔
ایرر کوڈ اور اسکرین شاٹ۔
مسئلے کی مختصر تفصیل۔
اگر آپ کے منی ٹرانسفر میں تاخیر ہوتی ہے تو ہم آپ کے ٹرانسفر کے دوران آپ کی فراہم کردہ معلومات کے ذریعے آپ سے رابطہ کریں گے۔
ویسٹرن یونین وصول کنندگان کو نوٹیفیکیشنز نہیں بھیجتا ہے۔ بھیجنے والے وصول کنندہ کے ساتھ اپنا ٹریکنگ نمبر (MTCN) شیئر کر سکتے ہیں تاکہ MTCN کے ذریعے منی ٹرانسفر کا اسٹیٹس چیک کیا جا سکے۔
بھیجنے والے کو چاہیے کہ وصول کنندہ کو شناخت کی تصدیق سمیت پک اپ پراسس کے بارے میں باخبر کرے۔
نوٹ: براہ کرم اپنے وصول کنندہ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ ٹریکنگ نمبر شیئر نہ کریں۔
اگر آپ نے منی ٹرانسفر بھیجا ہے تو آپ ہماری ویب سائٹ یا ویسٹرن یونین ایپ پر کسی بھی وقت اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں:
آپ کا وصول کنندہ بھی ٹرانسفر کا اسٹیٹس چیک کر سکتا ہے اگر ان کے پاس MTCN موجود ہو۔
اہم بات: براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ MTCN صرف اپنے وصول کنندہ سے شیئر کر رہے ہیں، کسی اور سے نہیں۔
آپ westernunion.com پر یا ہماری ویسٹرن یونین ایپ پر کسی بھی وقت اپنے ٹرانسفر کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں: